پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے صارفین کیلئے انتباہ جاری کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد یا ادارے کی کردار کشی غلط، قابل دست اندازی جرم ہے، فیک نیوز، اے آئی میمز اور ویڈیوز کو اپنی ویور شپ بڑھانے کیلئے استعمال کرنے والاجرم کا مرتکب ہوگا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط، جھوٹی خبر، مواد ری ٹویٹ، فاروڈ یا تشہیر کرنا فیک نیوز پھیلانے کے زمرے میں آتا ہے، آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے دیتا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئین عدلیہ، ریاست، ملکی سلامتی، سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا، من گھڑت، غیر مصدقہ، جھوٹی خبروں، مواد کی تشہیر پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری فیک نیوز، پوسٹ، اے آئی میمز، ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے اجتناب کریں۔