• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر ساتھی فنکاروں سے کیوں نہیں ملتیں ؟

پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں سب کی اچھی دوست ہوتے ہوئے بھی کسی سے کیوں نہیں ملتیں۔

صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی گئی۔

صبا قمر نے اپنے انٹرویو میں جہاں  پروجیکٹس اور ذات سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں وہیں اُن سے شوبز انڈسٹری میں میل جول کم اور تقریبات سے دور رہنے کی وجہ بھی پوچھی گئی۔

اس سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ تیاری سے اُن کی جان جاتی ہے، جیسے کہ کپڑے، میک اپ اور اُنہیں تیار ہونا اور روایتی لباس پہننا نہیں پسند اسی لیے وہ شوبز انڈسٹری میں موجود دوستوں کی جانب سے ملنے والی دعوتیں اور تقریبات میں نہیں جاتیں ۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’ کبھی کبھار وہ سوچتی ہیں کہ وہ آج تو دعوت پر ضرور جائیں گی، مگر جب وہ اپنی الماری می جھانکتی ہیں تو کچھ بھی پہننے کے لیے نظر نہیں آتا۔‘

صبا قمر نے کہا کہ ’ہاں اگر اُنہیں کوئی اپنی دعوت میں ٹی شرٹ اور پاجامے میں شرکت کی اجازت دے دے تو وہ ہر دعوت پر ضرور جائیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں تنہائی پسند ہوں، میں اپنے ساتھ خوش رہتی ہوں، مجھے اکیلا رہنا اور بس دو چار دوستوں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید