وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی سے قابل اعتراض تصاویر وائرل کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی کے علاقے صدر میں چھاپہ مارا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے 23 سالہ لڑکی کی تصاویر واٹس ایپ پر بھی شیئر کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق انکوائری کے بعد گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کی ٹیم نے ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔