• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرا خان کی والد عامر خان کیساتھ بچپن کی یادگار تصویر

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے والد کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی ہے۔

ایراخان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدہ عامر خان کے ہمراہ اپنی بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف ایک دل والا ایموجی استعمال کرتے ہوئے اپنے والد سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایراخان نے اپنی انسٹااسٹوری پر عامر خان کی سالگرہ کے اسپیشل کیک کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس کیک کے اوپر عامر خان کے فلمی کیرئیر کی کامیاب ترین فلموں کے پوسٹرز بھی آویزاں ہیں۔

اس کے علاوہ کیک کے اوپر لکھا ہوا پڑھا جا سکتا ہے کہ’ لیجنڈ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی 57ویں سالگرہ منائی ہے۔

عامر خان پچھلی 3 دہائیوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

اداکار کی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ وہ تقریباََ اپنی ہر فلم میں ہی کوئی نیا اور اپنی پہلی فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے بطور اداکار تمام مختلف کرداروں میں کمال اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیا۔

یہی وجہ ہے کہ عامر خان کو بالی ووڈ نگری کے مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید