• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عامر خان، فائل فوٹو
عامر خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے  ہر دل عزیز مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

عامر خان اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

مداحوں نے سالگرہ کے موقع پر اداکار کو مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹس کے ڈھیر لگا دیےہیں۔

صارفین نے عامر خان کو سالگرہ مبارکباد دینے کے لیے اداکار کی یادگار تصاویر پر مبنی خوبصورت کارڈز اور محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔ 

























































































خیال رہے کہ عامر خان پچھلی 3 دہائیوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

اداکار کی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ وہ تقریباََ اپنی ہر فلم میں ہی کوئی نیا اور اپنی پہلی فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے بطور اداکار تمام مختلف کرداروں میں کمال اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیا۔

یہی وجہ ہے کہ عامر خان کو بالی ووڈ نگری کے مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید