• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف ایشین اسنوکر کے سیمی فائنل میں بھی شکست کھا گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹاپ پاکستانی اسنوکر اسٹار محمد آصف اے سی بی ایس ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی شکست کھا گئے۔

قطر کے دارالحکومت قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے محمدآصف کو شکست دیکر ایونٹ سے آؤٹ کیا۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر سکوش کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نوجوان پاکستانی کوئسٹ نے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی تھی۔ 

ادھر اے سی بی ایس ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے بحرین کے حبیب صبا کو 4-1 سے شکست دیکر ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی۔ 

علاوہ ازیں پاکستان کے محمد سجاد کو ایران کے عامر سرکوش نے 0-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید