راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے اختتامی دن کے موقع پر قومی ٹیم پر طنزیہ وار کردیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 12مارچ سے جاری ٹیسٹ میچ کا آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری روز ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچویں دن پاکستان کو جیت کے لئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹ درکار ہیں۔
میچ کے نتائج میں جہاں شائقین کرکٹ فکرمند ہیں تو وہیں سابق کرکٹر شعیب اختر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔
شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش! پاکستان کا نقطہ نظر جیت کے لیے ہوتا۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’تاریخ کو دوبارہ لکھا جاسکتا ہے۔‘
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں ڈرا ہوچکا ہے۔