گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اور محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کے دو، دو شاندار سنچری بریک کھیلے۔ آصف کا ایونٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے ایک دن میں دو سنچری بریک کھیلے۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں جاری 50ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن اسجد اقبال نے (127 اور 103)، محمد آصف نے (134 اور 112) کے دو، دو شاندار سنچری بریک لگائے۔ عبدالستار (112) اور شاہد آفتاب (108) نے بھی عمدہ سنچری بریک کھیلے۔
تیسرے دن راؤنڈ رابن لیگ کے میچز کے بعد محمد آصف (پنجاب)، اسجد اقبال (پنجاب)، علی حمزہ (سندھ)، حسنین اختر (سندھ)، سہیل شہزاد (سندھ)، شان نعمت (اسلام آباد)، عبدالستار (سندھ)، احمد طارق (پنجاب)، رانا عرفان (پنجاب) اور سلطان محمد (سندھ) نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
تیسرے دن کے نتائج کے مطابق ایان مارک جان نے آصف ٹوبہ کو چار، دو۔ عامر سہیل نے نادر شاہ کو چار، دو۔ عبدالستار نے سیف علی خان کو چار، صفر۔ احمر طارق نے محمد احمد کو چار، دو۔ رانا عرفان نے حسنین سیاب کو چار، صفر۔ سلطان محمد نے اسد خان کو چار، ایک۔ شیخ ایم مدثر نے علی رضا کو چار، تین۔ احسن رمضان نے محمد عبداللہ کو چار، صفر سے شکست دی۔
اسی طرح زیب خان نے خضر عزیز کو چار، صفر۔ مبشر رضا نے صہیب اسد کو چار، ایک۔ آکاش رفیق نے وسیم عباس کو چار، تین۔ عبدالجاوید نے علی زمان خان کو چار، صفر۔ شاہد آفتاب نے مدثر یعقوب کو چار، صفر۔ محمد یوسف نے دانیال شہزاد کو چار، ایک۔ محمد سجاد نے ایم فیضان کو چار، صفر۔ محمد فرحان نے شاہ خان کو چار، دو۔ محمد آصف نے آفتاب بیگ کو چار، صفر اور اسجد اقبال نے برجیش خان کو چار، صفر سے زیر کیا۔