• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی چین کو پٹرول ڈالر کے بجائے چینی یوآن میں برآمد کرنے کی پیشکش

سعودی عرب نے چین کو پٹرول ڈالر کے بجائے چینی یوآن میں برآمد کرنے کی پیشکش کردی۔

نیویارک سے امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب چین کو برآمد کردہ تیل کی رقم کا کچھ حصہ چینی کرنسی یوآن میں وصول کرے گا۔

امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے سے تیل کی منڈی پر ڈالر کی اجارہ داری کو نقصان پہنچے گا۔ 

سعودی عرب اور چین کے یوآن میں پٹرول کی فروخت پر مذاکرات 6 سالوں سے جاری تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق رواں سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ چین درآمد کردہ تیل کا 25 فیصد سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے۔ 

دوسری جانب نیویارک سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی پیشکش سے ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید