ایران نے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر میزائلوں سے دوسرا حملہ کر دیا، اتل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن گونجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی اسرائیل سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں، ایک میزائل عمارت میں لگا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر سائرن کی آوازیں گونجنے لگی ہیں۔
ایرانی فوج نے اسرائیلی آباد کاروں سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے فوری طور پر خالی کر دیں، اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام ایئر پورٹ اور فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں پبلک سیفٹی گائیڈ لائنز میں 17 جون تک توسیع کی گئی ہے، جو شہریوں کےلیے نافذ العمل رہے گی۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے توانائی مرکز پر اسرائیلی حملے کے بعد ملک میں پیٹرول راشن سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایران میں کاروں میں 15 لیٹر سے زائد پیٹرول نہیں ڈالا جا رہا جبکہ بڑی تعداد میں ایرانی دارالحکومت کے شمالی علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔