برطانیہ کی وزیرِ خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کر سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملے کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیرِ خزانہ ریچل ریویس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع ختم کرنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ حفاظتی حکمتِ عملی تھی، ہم نے ماضی میں میزائل حملوں پر اسرائیل کی مدد کی۔
ریچل ریویس نے کہا کہ ہم جنگی ساز و سامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کے لیے بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کا سفر نہ کرنے کے لیے ٹریول گائیڈ جاری کر دی۔
اس سے قبل جمعے کو وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل جانے سے خبردار کر دیا تھا۔