الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے منع کرنے کے باوجود گزشتہ روز وزیراعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔