• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ علیل ہو گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ علیل ہو گئے، وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہیں ۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی چھٹی کی وجہ سے ان کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کیس بینچ نمبر 2 کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید