• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘، بلاول نے نظم شیئر کردی

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دے دیا۔

 بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے نظم کا عنوان ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ تحریر کیا۔

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کل نہیں آج لگاتے ہیں

جو سارے پاکستان میں ہے جاری

سندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

ہر وعدے سے مکرنا ، ہر جھوٹ پر اکڑنا

قلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میں

کپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینک

انگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

نااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومت

چند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جا کر

حکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکا

ایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

وزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہمارا

قیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

گورنر راج کی تجویز پر شرمیلا فاروقی کا ردعمل :

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر ردعمل دیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، بوکھلاہٹ اور بدحواسی اتنی کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات سے متعلق غور فکر شروع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔

قومی خبریں سے مزید