یوکرین کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن آج چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ چینی ہم منصب سے گفتگو میں بائیڈن واضح کریں گے کہ چین روسی جارحیت کی حمایت کے کسی بھی اقدام کا ذمہ دار خود ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چین کے روسی جارحیت کی حمایت کے کسی بھی اقدام پر جوابی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا، چین روس کو فوجی ساز و سامان سے براہ راست مدد کرنے پر غور کررہا ہے جس پر تشویش ہے۔
دوسری جانب چین نےامریکی دعوے کی تردید کی ہے۔