• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے چینی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے ڈالی۔

میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک اور ٹوئٹر  کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

ٹک ٹاک پر فیس بک کے اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی ہے جبکہ یہ اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور اسے اب تک 26 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں۔

 فیس بک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہائی کی بجائے اکٹھے زیادہ کام کرسکتے ہیں۔

بائیو میں گوگل پلے اسٹور پر فیس بک ایپ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2  لاکھ 13 ہزار سے زائد فالورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید