• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر آئینی عہدہ ہے، مذاق نہ اُڑائیں، عزت سے اجلاس بلائیں، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایک آئینی عہدہ ہے، اس کا مذاق نہ اُڑائیں، عزت سے اجلاس بلائیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ آئین کے مطابق اجلاس بُلانے کا وقت 14 دن ہے، دن گنتی کے حساب سے کل پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کل اجلاس نہ بُلایا تو آئین کے مطابق 14 دنوں کی مدت ختم ہوجائے گی اور وہ آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ او آئی سی کی آڑ میں آئین شکنی نہیں کی جاسکتی، آئین شکنی کے بغیر او آئی سی اجلاس منعقد کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید