پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔
میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشنز بھی کیے، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
آسٹریلیا نے تو کراچی میں کھیلنے والی فائنل الیون کو ہی آخری ٹیسٹ کے لیے بھی برقرار رکھا ہے، البتہ پاکستان کی جانب سے فائنل الیون کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، جو آخری دن وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔
خیال ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے موزوں ہوگی، اس کا اظہار کپتان بابر اعظم نے بھی کیا۔
بابر اعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں، لیکن فیصلہ کل ہی ہوگا۔