بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے بی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی۔
بنگلا دیش ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم کے متبادل کے طور پر ایونٹ میں شامل ہو گی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں ہو گی جبکہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ڈراز کا اعلان آج ہو گا۔
پی ایچ ایف نے ایونٹ کا وینیو یا پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا کہا تھا۔
ایونٹ میں میزبان بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، ساؤتھ کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔