• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تلبینہ‘ تین سُپر فوڈز کی افادیت سے بھرپور غذا

حافظ مسعود احمد، فیصل آباد

تلبینہ جَو کے دلیے کو دودھ میں پکا کر شہد یا کھجوریں ملاکر تیار کیا جاتا ہے۔ طبِ نبوی ﷺ میں اس کے استعمال کی بہت تاکید آئی ہے۔ ایک حدیثِ مبارکہﷺ کے مطابق جبرائیل علیہ السلام نے آپﷺ کو تلبینہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ تلبینہ تین اجزا ءکا مرکب ہے، جس میں شامل ہر ایک جزو اپنے طور پر ’’سُپر فوڈ‘‘ کا درجہ رکھتا ہے، تو جب تین اقسام کے سُپر فوڈز ایک ساتھ استعمال کیے جائیں گے، تو افادیت بھی کئی گُنا بڑھ جائے گی۔

تلبینہ، جسمانی کم زوری، خون کی کمی اور حافظے کی کم زوری کا بہترین علاج ہے،تو دماغی کام کرنے والوں کے لیے ایک بہترین ٹانک بھی۔ ایک اقامتی تعلیمی ادارے کے بچّے خوراک کی کمی وجہ سے اکثر بیمار رہتے تھے، مگرجب انہیں عام غذا کے ساتھ تلبینہ استعمال کروایا گیا، تو حیرت انگیز طور پر ان کی تعلیمی کارکردگی بڑھ گئی، جب کہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افراد خوراک کی قلّت کا شکار ہیں۔ تلبینہ نہ صرف غذائی قلّت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بلکہ قوّتِ مدافعت میں اضافہ کرکے مختلف بیماریوں سے تحفّظ بھی فراہم کرتا ہے، لہٰذا کوشش کرکے اسے آج ہی سے اپنی روزمرہ خوراک کا حصّہ بنالیں۔

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کےتخلیق کار

٭والدین،قراۃ العین، حیدرآباد٭مستحکم خاندان ،صبا احمد٭حقوقِ نسواں اور اسلام ،کہکشاں ناز٭ بزرگ سایہ دار درخت یا …، ماریہ حلیمہ ٭ توازن، عائشہ، آسٹریلیا ٭فیشن کے مارے، ہائےبے چارے، فرح مصباح ٭اوقاتِ زندگی کا بہتر استعمال، یمنیٰ امجد ٭ ایمان ، اُمید اورمحبّت، ڈاکٹر شاہد ایم شاہد، واہ کینٹ٭کولیسٹرول،قاضی جمشیدعالم صدیقی، لاہور٭خوش گوار زندگی،رانا اعجاز حسین چوہان٭کورونا سے بچاؤ،عبدالرحمٰن٭دوسری شادی، عطیہ خان، کراچی ٭ اپنی تہذیب کی طرف لوٹیں،سیماب افضل ٭تعلیم کا مقصد،ہادیہ جنید ٭میرا دِل بدل دے،سارہ افتخار ، راول پنڈی٭عالمی یومِ خواتین اور مغربی مافیا ، حافظ بلال بشیر٭کام کی باتیں،حافظ سعید احمد شاہ٭بچّوں کی تربیت، نام، محمّد ریاض علیمی، نیو کراچی، کراچی ٭ وائرسی امراض، ہومیونیوٹریشن، ایم حلیم چوہدری ٭ خود اعتمادی،جویریہ، راول پنڈی ٭ کلونجی،صوفی محمّد بشیر، محلہ مسلم کالونی، پسرور ٭بچّے ہمارے عہد کے، مصباح طیّب، سرگودھا ٭انڈیری گنڈیری، ادویہ ،قہوے، آصف احمد، ملیر، کراچی ٭ آنکھوں سے مختلف بیماریوں کی تشخیص، عبدالحکیم خان، کراچی ٭ شادی، عبدالعلیم ہمایوں، کراچی ٭ہم اور ہمارے گُردے، شہناز احد ٭ مارچ… متنازع کیوں، عادل فاروق ٭ پُرسکون رہنا،نیلم علی راجہ، چکوال۔

سنڈے میگزین سے مزید