کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جنگی طیار وں کی تباہی کے بعد صدرٹرمپ کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے۔
گمشدہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے، اس کی موت یا گرفتاری کا خطرہ ہے جبکہ 2 بچ گئے ہیں، جنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں، امریکی صدر کی عوامی حمایت مزید کم ہوگئی۔
ادھر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گمشدہ پائلٹ کی تلاش میں ہیں، مقامی حکومت نے اسے زندہ پکڑنے یا ہلاک کرنیوالے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور خلیج میں 2 امریکی جنگی طیارے گر گئے، جس سے ایک پائلٹ کی گمشدگی اور ایران کی افواج کی جانب سے تلاش کا خطرہ پیدا ہوا، جبکہ دیگر دو پائلٹ بچ گئے۔
واقعے نے واشنگٹن کے لیے خطرات مزید بڑھا دیے ہیں، خاص طور پر چونکہ عوامی حمایت کم ہے اور جنگ کے ختم ہونے کی کوئی فوری نشانی نہیں۔