• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جڑواں شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ادارے کی رپورٹ مطابق شرپسند عناصر کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، حسن ابدال اور اسلام آباد میں پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس پر تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور خطرات سے متعلق معلومات کے بروقت تبادلے کی تاکید کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید