اسلام آباد(این این آئی) وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کیلئے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے رائے لے رہی ہیں جبکہ ڈسکوز سے بھی متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق بازار، مارکیٹس، دکانیں اور کمرشل زونز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جسے 1 سے 2 ماہ کیلئے لاگو کیا جا سکتا ہے۔وزارتِ توانائی آئندہ ہفتے لوڈشیڈنگ سے بچا اور پیٹرول کی بچت کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کریگی۔