• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 کی ٹرافی جیو نیوز کے دفتر پہنچ گئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹرافی جیو نیوز کے دفتر پہنچ گئی، عاقب جاوید اور رانا عاطف ٹرافی کے ہمراہ جیو نیوز کے نیوز روم بھی آئے۔

نیوز روم میں موجود اسٹاف اور افسران نے عاقب جاوید اور رانا عاطف کا پرجوش استقبال کیا، ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائيں اور کیک بھی کاٹا گيا۔

اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ اب ٹرافی آگئی ہے اور آتی رہے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ہم ٹرافی تو جیتنا چاہتے ہی تھے لیکن اصل مقصد نوجوانوں کو خودمختار بنانا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید