• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کی گرل فرینڈ اُنہیں یوکرین پر حملوں سے روک سکتی ہیں؟

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ان کے دو بچوں کی والدہ علینا کبایوا سے پیوٹن کو حملے کرنے سے روکنے پر قائل کرنے کا زور بڑھنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق علینا کبایوا کو اُن کی خواتین سہیلیوں نے ماسکو جا کر صدر کو جنگ کے خاتمے کے لیے قائل کرنے کے لیے کہا ہے۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ علینا کی خواتین سہیلیاں انہیں پیوٹن کے پاس جا کر انہیں جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی منتیں کر رہی ہیں۔

سہیلیوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پیوٹن کسی کی بات نہیں سُن رہے،  شاید وہ اپنی محبوبہ کی بات مان لیں اور یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیں۔

ایسے میں علینا کا کہنا ہے کہ ان حالات میں صدر پیوٹن کے ارد گرد سیکورٹی غیر معمولی ہوگی، انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ صدر پیوٹن سے ملاقات بھی کرسکتی ہیں یا نہیں ، اگر ملاقات ہوجاتی ہے اور وہ قائل بھی ہوجاتے ہیں تو اس کے لیے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

علینا نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد آیا وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کے لیے دوبارہ باہر نکل سکیں گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ علینا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ ہیں، علینا کے مبینہ طور پر پیوٹن کے ساتھ 4 بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید