• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ اسکرین پر دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ کنگ، اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ جوہی چاولہ 90 کی دہائی کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔

شاہ رخ خان اپنی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ ماضی میں کئی مشہور اور ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

اداکارہ جوہی چاولہ سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ’ کیا مداح اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کسی فلم میں ایک ساتھ دیکھیں گے؟‘

اس سوال کے جواب میں جوہی چاولہ نےجواب دیاکہ ’اُنہیں امید ہے کہ ایسا ہو گا‘۔ 

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’لیکن آپ کو یہ سوال شاہ رخ سے کرنا چاہیے‘۔

اُنہوں نے صحافی کو مشورہ دیا کہ ’رپورٹر جب اگلی بار شاہ رخ خان سے ملیں توان سے کہیں کہ اُنہیں جوہی چاولہ کےساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان  اور جوہی چاولہ  نےفلم ’راجو بن گیا جنٹلمین‘، ’ڈر‘، ’یس باس‘، ’ون 2 کا 4‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور بہت سی دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔ 

آخری بار جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ میں بھی خصوصی انٹری دی تھی۔ 

جبکہ اس فلم میں شاو رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

خیال رہے کہ جوہی چاولہ آج کل اپنی نئی فلم ’شرما جی نمکین‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان آج کل اسپین میں اپنی فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید