• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کی سالگرہ پر 500 درخت لگانے کا عہد

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خا ن کی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے اداکارکی سالگرہ  کے موقع پر عہد کیا ہے کہ وہ اپنے دوست کے لیے 500 درخت لگائیں گی۔

جوہی چاولہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دوست اور اداکار شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے پرانی یادگار تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو کلپ اور فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

انہوں نےاپنی اس پوسٹ میں شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی پوری فیملی کی طرف سے شاہ رخ خان کے لیے 500 درخت لگائیں گی۔


 واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کے لیےپہلا تحفہ نہیں ہے جو کہ انہیں اداکارہ جوہی چاولہ کی طرف سے ملا ہے ۔

دونوں اداکاروں کے درمیان اس وقت سےہی دوستی کا گہرا تعلق ہے جب سے انہوں نے فلموں میں ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا ۔

حال ہی میں جب شاہ رخ خان کےبیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھاتو آریان کی ضمانت کے لیے عدالت کوشوریٹی  بھی جوہی  چاولہ نے دی تھی۔ 

تازہ ترین