• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ مالک کی گواہی پر شہباز شریف کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ مالک کی گواہی پر شہباز شریف کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ 

اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا مالک خود نیب کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے اکاؤنٹس سے لے کر لندن کے مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیلبری فونٹ کا جعلی حلف نامہ ہو یا مریم کے بیانات، ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے سی ای او کے انکشافات نام نہاد احتساب کے نام پر نواز شریف اور خاندان کے سیاسی طور پر متاثر ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عوامی زندگی سے دور رکھنے کے لیے کرپشن کے الزامات لگائے گئے، اب جھوٹ، فریب اور کردارکشی کی تمام عمارت منہدم ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید