• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی لیجنڈ بولر بنے گا، 8 سے 10 سال کرکٹ پر راج کرے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو قلندر کا کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہا گیا۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں، ہاکی لیگ کا پلان کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہوتا رہا۔

انہوں نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی مستقبل میں لیجنڈ بولر بنے گا اور 8 سے 10 سال کرکٹ پر راج کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید