• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس بزدار، ترین گروپ کو منانے کیلئے حکومتی ٹیم میدان میں آگئی


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے اپنے ہی ناراض لوگوں کو منانے کا مشن جاری ہے۔

ترین گروپ کو مائنس عثمان بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کے لیے حکومتی ٹیم میدان میں آ گئی۔

پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ترین گروپ کے تحفظات اور شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مراد راس کا ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ ہوا ہے جس کے دوران ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات پر بھی آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اراکین کی ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش جاری ہے۔

ترین گروپ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان 48 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید