• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ لاہور ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پُرامید

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد محمد یوسف نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج کی طرح کل بھی اچھا کھیل کر جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیشن ٹو ایشن جائیں گے، اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ سیریز میں مجموعی طور پر بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی، پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید