کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ،اسمتھ کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کچھ تکلیف کی شکایت ہوئی،ان کی جگہ کوئنز لینڈ کے لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔