• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Capsul That Saves Lives In Flood And Tsunami
قدرتی آفات انسانی بس میں نہیں لیکن ان سے بچاؤ انسانی کوششوں کے اختیار میں آتا ہے، امریکی ماہرین نے ایسی ہی ایک کوشش میں قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کے لیے ایک سروائیول کیپسول بنا لیا ہے۔

امریکی سائنسدان اور ایرو اسپیس انجینئرز کی ٹیم نے دی سروائیول نامی کیپسول بنایا ہے، اسنوکر بال کی طرح نظر آنے والے اس کیپسول میں دو سے دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ پانی پر باآسانی تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، یہ کیپسول سونامی، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھ سکے گا، کیپسول ابھی اپنے آزمائشی مراحل میں ہے۔
تازہ ترین