پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سرپرائز یہ کہہ کر دیا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے رکن قومی اسمبلی خالد لوند کے عشائیے میں شرکت کی، عشائیے میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوئے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ بھٹو زندہ ہے۔