• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تہلکہ مچادیا

گرینیڈا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہراکر تہلکہ مچادیا، پہلے دو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوگئے تھے، اس طرح سیریز ہوم سائیڈ نے ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔ انگلش ٹیم کی بری کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گذشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں 11 ہارے، چار جیتے اور پانچ ڈرا کیے ہیں ۔ گرینیڈا میں اتوار کو مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کائل مایرز نے پانچ جبکہ کیمار روچ نے دو وکٹ لیے۔ الیکس لیز 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔ جواب میں کیریبینز نے مطلوبہ28رنز کسی نقصان کے بغیر بناکر میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔ کریگ بریتھ ویٹ 20 اور جون کیمبپل چھ رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ قبل ازیں میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز204رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 297رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ اسے انگلینڈ پر 94رنز کی برتری ملی تھی دوسری اننگز میں انگلش بیٹرز اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زیک کرالی 8، کپتان جو روٹ5، ڈین لارنس صفر، بین اسٹوکس4، جونی بیرسٹو22، بین فوکس2، کرس ووکس9 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید