اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، جس میں حزب اختلاف کے اراکین سے اسد قیصر نے اجلاس سے متعلق گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی، آج عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اجلاس 2 دنوں کیلئے ملتوی ہوجائےگا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی، ایک ہفتے کے اندر عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔