کراچی ( اسٹاف رپور ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آٹا،چینی اور گھی غائب کرنے والوں کااحتساب کون کریگا، وعدے پورے نہ کرنیوالوں کاعوام ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرینگے، ڈالر کی اُڑان اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کے غریب عوام کومعاشی طور شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، موجودہ حکومت میں مہنگائی کا سیلاب رُک نہیں سکا ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں، پھل ،سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہبں، سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کرانے میں متعلقہ ادارے ناکام اور گراں فروش مافیا کامیاب ہے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ ہے۔