• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات، افسران و ملازمین کو خدمات پر تعریفی اسناد دی گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو گراں قدر خدمات کے عوض تعریفی اسناد پیش کیں اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارہ کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نئے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں ، ممبر اے/ ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار رہی ہیں لیکن ڈی جی کی ذاتی کاوشوں کے باعث افسران و ملازمین کی تنخواہیں سمیت پنشنز کی ادائیگی ہر ماہ باقاعدگی سے کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید