کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناجائزاور غاصب ریاست اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،غزہ وفلسطین میں نہتے لوگوں پر اسرائیل کی بمباری پر خاموش تماشائی بننے والوں کی زبان اب چلنے لگی ہے،اسرائیل کو کوئی حق نہیں پہنچتا وہ کسی بھی ملک پر حملہ کر ے ،کسی کو بھی اسرائیل کے وحشایانہ اقدام کا ساتھ نہیں دینا چاہیے،ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،دنیا اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس ناجائز قبضے اور ہزاروں مسلمانوں کے قتل پر اس کے خلاف کارروائی کرے۔