سکھر(بیور ورپورٹ)حکومت سندھ کی جانب سے شدید گرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عملدرآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سکھر ریجن کے مطابق سکھر ، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے 15اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن معطل کردی ہے اور تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو واضح طور پر احکامات دیئے ہیں کہ وہ حکومت سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔