• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام عبدالکریم کی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔

جام عبدالکریم نے نئی درخواست میں اپنی حفاظتی ضمانت میں 20 روز کی توسیع کی استدعا کی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحق نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے جام عبدالکریم کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی آج دائر متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے سے قبل جام عبدالکریم 29 مارچ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن ای کے612 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

قومی خبریں سے مزید