• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں دوستوں کی بہت یاد آتی تھی، گلوکار علی حیدر

پرانی جینز اور گٹار، چاند سا مکھڑا، جیسے سپر ہٹ گیتوں کے گائیک علی حیدر کی 5 سال بعد امریکا سے پاکستان واپسی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز نامور گائیک سلیم جاوید نے اپنی رہائش گاہ ہر علی حیدر کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

جس میں نامور فنکاروں سمیت معروف آرگنائزر لارنس نے بھی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر علی حیدر کا کہنا تھا کہ 5 سال بعد کراچی آیا ہوں۔ امریکا میں دوستوں کی بہت یاد آتی تھی۔ سب دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید