• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاملہ خاتون کی موت کا الزام، خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے اسپتال میں حاملہ خاتون کے قتل کی ملزمہ نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق حاملہ خاتون کی موت منگل کو ڈاکٹر ارچنا شرما اور اس کے شوہر کے زیر انتظام اسپتال میں ہوئی۔

ڈاکٹر ارچنا کے خلاف لالسوٹ پولیس اسٹیشن میں حاملہ خاتون کے اہلِ خانہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ۔

حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور غلطی کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایف آئی آر اور اہلِ خانہ کے دباؤ میں آکر ارچنا نے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔

ایڈیشنل ایس پی لال چند کیال کا بتانا ہے کہ علاج میں لاپرواہی کی وجہ سے حاملہ خاتون کی موت کے باعث ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج دوپہر ڈاکٹر نے اسپتال کے اوپر اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید