• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تین سال سے بکریاں چُرانے والے دو بھائی گرفتار

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں تین سال سے روزانہ بکریاں چُرانے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ والد کو فلم بنانے اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے مالی معاونت کی غرض سے بکریاں چُراتے تھے۔

30 سالہ نرنجن کمار اور اس کا 32 سالہ بھائی لینن کمار مل کر بکرے چُراتے تھے تاکہ والد فلم پروڈیوس کریں اور انہیں بطور لیڈ کردار فلم میں کام کرنے کا موقع ملے۔

گزشتہ تین سال سے چُرائے ہوئے بکرے بیچ کر فلم کے لیے پیسے کمانے والے دونوں بھائیوں کو مادھورام پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کرلیا۔

دونوں بھائی چُرائے ہوئے بکرے بیچ کر روزانہ آٹھ ہزار تک کی رقم کما لیتے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ہم دور دراز کے علاقوں میں ریوڑ سے دور ہوجانے والے جانوروں کو چُرا کر بھاگ جاتے تھے۔

تازہ ترین