• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں، پولنگ کا سامان آج پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو آج پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جائے گا، پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام تمام 18 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہو رہی ہے، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر افسران تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ زیادہ تراضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پہاڑی علاقوں میں اور دور دراز ہیں.

واضح رہے کہ 18 اضلاع کی ٹوٹل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید