• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کا پیغام عمران خان کو پہنچا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم، علاج کی غرض سے بیرون ملک موجود میاں محمد نواز شریف کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے ہوا میں ہاتھ ہلا رہے ہیں، حنا پرویز نے تصویر کے کیپشن میں ’بائے بائے عمران خان‘ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے دو وزراء کی جانب سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیئے ہیں۔

فروغ نسیم نے وزیر قانون جبکہ امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید