• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، روس باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم

چین اور روس نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 چینی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور روس باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے باوجود دو طرفہ تعلقات نے نئے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ 

چینی وزیرخارجہ کے مطابق دو طرفہ تعلقات نے ترقی کی درست سمت کو برقرار رکھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید