• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: 1 پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ میں تاخیر


سوات کے گورنمنٹ سیکنڈری ہائی اسکول نمبر 3 شاہ درہ میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔

ووٹرزکی بڑی تعداد سوات کے مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود تھی، جہاں کافی دیر تک پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

ووٹرز کا کہناتھا کہ عملے کی غفلت کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہو رہی۔

پریذائیڈنگ آفیسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کچھ پولنگ ایجنٹس نہیں آئے جس کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں آج دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت کا امتحان بھی شروع ہو گیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے 18 اضلاع میں عوام آج ووٹ کے ذریعے فیصلہ کر رہے ہیں، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید