• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کی مکمل حمایت کی۔

قومی خبریں سے مزید