• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے آج کے دن کو ’یومِ نجات‘ کا نام دیدیا

مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج کے دن کو 'یومِ نجات' قرار دے دیا۔

مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر شائع ہے۔

پوسٹر پر آج کی تاریخ درج ہے اور ساتھ ہی 'یومِ نجات' بھی لکھا ہوا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو۔

اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللّہ! اب اچھے دن آئیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

قومی خبریں سے مزید